سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت برداشت نہیں،رہنما عوامی تحریک

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن \جانوڈاٹ پی کے)عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری، دادا قادر رانٹو، نور احمد کاتیار اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ کی صورتحال بہت خراب ہے، وسائل کی لوٹ مار ہو رہی ہے، ساحلی پٹی بلڈر مافیا کے حوالے کی جا رہی ہے۔ آئین جو پہلے تھا اب وہ نہیں رہا۔ 26ویں آئینی ترمیم اور 27ویں آئینی ترمیم کے تحت عدلیہ کو کمزور کیا گیا۔ سپریم کورٹ ہے ہی نہیں، اسلام آباد کے ججز کو تبدیل کرکے کراچی میں رکھا گیا ہے۔ انصاف کے دروازے بند ہیں، اب نوکری ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کے فیڈرل آئینی کورٹ ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نہیں رہی۔ 28ویں آئینی ترمیم کے مالکوں کو بھی نہیں معلوم کہ ڈرافٹ کیسا ہوگا ان کا کہنا تھا کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ پانی پر قبضہ کرکے کراچی اور ساحلی پٹی بھی وفاق کے حوالے کی جائے گی سندھ میں روز کاروکاری کے نام پر عورت قتل ہوتی ہے۔ ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوتی۔ سندھ میں انتہا پسندی پھیلائی جا رہی ہے، سندھ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور اس سازش میں پ پ پ بھی ملوث ہے اور سندہ کو ٹوڑنے والوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جبکہ سندھ میں بدامنی کی آگ بھڑکی ہوئی ہے، منشیات آئس عام ہے، ادارے ہیں ہی نہیں۔ سندھ کے لوگوں کے پاس سیاسی پرامن جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سندھ پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے تو عوامی تحریک عوام کے پاس جاتی ہے کیونکہ اصل طاقت عوام ہے ان کا مزید کہنا تھا عوامی تحریک عوام کو بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ سندھ کی تقسیم کرنے والی کسی سازش کے خلاف، سندھ کی عوام خاموش نہیں بیٹھے گی

مزید خبریں

Back to top button