ٹھٹھہ: ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ آف رائٹس کی درستگی اور بروقت تکمیل کی ہدایت دے دی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریکارڈ آف رائٹس کی از سرِ نو تحریر کے سلسلے میں جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق ، اسسٹنٹ کمشنرز مختیارکاروں، سپروائزنگ تپیداروں اور تپیداروں نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں اور تپیداروں نے ریکارڈ کی درستگی کے جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریکارڈ آف رائٹس کی درستگی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ اس اہم عمل میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اس ضمن میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ افسران باہمی رابطے کو مؤثر بناتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ جاری عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button