تھرپارکر میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 30 کارٹن شراب، 20 پکٹ سفینا برآمد،3 ملزمان گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر میں منشیات خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 30 کارٹن شراب اور 20 پکٹ سفینا برآمد کرکے 3- ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ چھاچھرو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو 30 کارٹن شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق نادرا آفس کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان اشوک ولد میگھو میگھواڑ، رہائشی گاؤں کاگیا، تعلقہ چھاچھرو، اور بھاگو ولد جیٹھو بھیل، رہائشی گاؤں مہیاری، تعلقہ مٹھی، کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 30 کارٹن شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد تھانہ چھاچھرو میں سرکاری مدعیت میں کرائم نمبر 39/2026 بجرم دفعہ 3/4 پروہیبیشن آرڈیننس (PHO) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو لاک اپ میں بند کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسري جانب ڈانو دھاندھل پولیس نے منشیات فروش عبدالرزاق ولد حاجی دودو راھمون تحصیل چھاچھرو کو گرفتار کر لیا ہے. جوابدار سے 20 پیکٹ سفینا گٹکا برآمد کرکے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔



