تھرپارکر محاذ فورم مٹھی کی جانب معرکۂ حق ریلی نکالی گئی، سینکڑوں شہری اور اساتذہ شریک

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان محاذ فورم تھرپارکر مٹھی کے زیرِ اہتمام ایک اہم "معرکۂ حق ریلی” نکالی گئی، جس کا مقصد قومی یکجہتی، حق و سچ کے پیغام کو اجاگر کرنا اور عوامی شعور بیدار کرنا تھا۔ ریلی کا آغاز نیشنل بینک سے ہوئا اور کشمیر چوک پر اختتام۔پذیر ہوئی۔
جاری پریس ریلیز مطابق ریلی کی سرپرستی پاکستان محاذ فورم مٹھی تھرپارکر کے چیئرمین سارنگرام میگھواڑ اور صدر دسرت شرما کر رہے تھے، جبکہ تنظیم کے تمام عہدیداران اور کارکنان اس میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء قومی جذبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مختلف بینرز و پلے کارڈز اٹھا کر اپنے مطالبات اور پیغامات عوام تک پہنچایا۔
ریلی میں فیلڈ مارشل عاصم۔منیر کے منشیات خلاف تحریک کے عزم کو دوہرایا گیا۔
سارنگرام میگھواڑ، دسرت شرما اور میندھرو کاجھروی نے ریلی کو خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور ملکی اداروں سے یکجھتے کا اظہار کرتے ہیں، اور یقین دلاتے ہیں جب بھی وطن کو ہماری ضرورت پڑی تو پہلی صف میں کھڑے ہونگے۔
ریلی میں شریک عہدیداران میں پرکاش ولاسائی، سورج کمار، متارو ھنگورجو، پریم۔کمار، اقبال فقیر، نواز علی کھوسو، راجا گووند مالھی اور دیکر شامل تھے۔ جبکہ عطاء الرحمان ای ڈی او، مختلف سکول کے طلباء اور اساتذہ اور صحافی حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔



