کلوئی:ریٹائرڈ استاد سمیت9گھر والوں کیخلاف ایف آئی آر،ضمانت منظور،برادری میں غصہ

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)کلوئی کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سمیت ان کے 9 گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج، ضمانت منظور، لنڈ برادری میں غصہ، اجلاس طلب۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہر کلوئی کے ہائیر سیکنڈری اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر صوبھو خان لنڈ، ان کے بھائی اور بھتیجے سمیت 9 گھر والوں کے خلاف ارباب پیر بخش کے مویشی بان قادر بخش میانوں کی مدعیت میں تشدد اور حملے کا مقدمہ کلوئی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق جب اس نے بھینسوں کو بوہا کھانے سے روکا تو اس پر حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج مٹھی کی عدالت نے صوبھو خان لنڈ سمیت ان کے 9 گھر والوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

اس مقدمے کے درج ہونے کے بعد لنڈ برادری کے لوگوں میں حصہ پھیل گیا ہے اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس مقدمے کے خلاف اجلاس بلا کر احتجاج کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

دوسری جانب ایم پی اے سندھ سریندر ولاسائی نے صوبھو خان لنڈ کے خلاف درج مبینہ جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ایس ایچ اوز کو کنٹرول میں رکھیں۔

ادھر کامریڈ محمد خان لنڈ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر صوبھو خان لنڈ نے تعلیم اور انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ایک نیک انسان ہیں جو ہمیشہ جھگڑوں سے بچتے رہے ہیں اور جھگڑا کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button