جون 2026میں ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑا دھچکا، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جون2026 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28کروڑ 20 لاکھ ڈالرز  رہیں جبکہ گزشتہ سال جون 2025 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی2026 میں ایک ارب 65 کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق  جون میں کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 0.34 فیصد بڑھیں۔

مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 17ارب97کروڑڈالرز رہیں، مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 91کروڑ ڈالرز تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button