امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون کو جھوٹے بیانات اور دہشتگردی میں سہولت کاری پر 8 سال قید

ٹیکساس(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فریسکا کی ایک خاتون کہکشاں حیدر خان کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کے جرم میں وفاقی جیل میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

54 سالہ خاتون  پر ایم کیو ایم کے لیے بھرتی کرنے والی اور سہولت کار کے طور پر کام کرنے کا الزام تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

وہ پاکستان میں منصوبہ بند حملوں کے لیے رقوم منتقل کرتی رہیں۔ عدالتی ریکارڈز میں تفصیل دی گئی ہے کہ کہکشاں خان نے 2023 میں کراچی میں آتش زنی/پیٹرول بم حملوں کو انجام دینے کے لیے ایک شخص کو بھرتی کیا اور ایف بی آئی کے ایجنٹوں سے اپنی شمولیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔

مزید خبریں

Back to top button