ٹیپو عثمان نے برطانیہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے سینئر سفارتکار ٹیپو عثمان نے 20 جولائی 2026 کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پہنچ کر برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ٹیپو عثمان ایسے وقت میں لندن میں پاکستان کے سفارتی مشن کی قیادت سنبھال رہے ہیں جب پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کئی اہم معاملات پر سفارتی رابطوں کے ایک حساس مرحلے سے گزر رہے ہیں۔پاکستان فارن سروس کے سینئر افسر ٹیپو عثمان کو دوطرفہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنی نئی ذمہ داری سے قبل وہ اسلام آباد میں چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے اہم ریاستی اور سفارتی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ان کے سفارتی کیریئر میں سعودی عرب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مشن میں کونسلر، ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فرسٹ سیکرٹری اور کینیڈا کے شہر وینکوور میں وائس قونصل کے طور پر اہم ذمہ داریاں شامل ہیں۔نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بعض اہم معاملات پر سفارتی توجہ درکار ہے۔



