نجی زمین کا جبری حصول ممکن نہیں،وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام سیکٹر بارے وضاحت کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے رائٹ آف وے بل2026پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نجی جائیداد پر زبردستی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت آئی ٹی نے بیان میں کہا کہ رائٹ آف وے قانون کے تحت نجی زمین کا جبری حصول ممکن نہیں،جائیداد مالکان کو اعتراض،مذاکرات اور معاوضے کا مکمل حق حاصل ہوگااورمالک کی اجازت یاقانونی عمل کے بغیر ٹیلی کام کمپنی نجی پراپرٹی میں داخل نہیں ہو سکتی۔
رائٹ آف وے اصلاحات کامقصد فائبرنیٹ ورک اوربراڈبینڈانفرا اسٹرکچر کی تیز توسیع ہے،مجوزہ جرمانے صرف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر لاگو ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور رائٹ آف وے بل2026سینیٹ کمیٹی میں زیر غور ہے۔



