ٹیلر سوئفٹ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں، مجموعی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنی آمدنی کا بڑا حصہ برانڈ ڈیلز کے بجائے اپنی موسیقی، البمز اور عالمی اسٹیج پرفارمنسز سے حاصل کیا ہے۔ ان کی مالی ترقی میں سب سے اہم کردار ان کے عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے کنٹرول نے ادا کیا۔

خاص طور پر 2023–24 کا “Eras Tour” ان کی کامیابی کا بڑا سنگ میل ثابت ہوا، جسے تاریخ کا سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کنسرٹ ٹور قرار دیا گیا، جس سے اربوں ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے ماسٹر ریکارڈنگ حقوق واپس حاصل کر سکیں، جس کے بعد انہیں رائلٹی آمدن پر براہِ راست کنٹرول حاصل ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2024 میں ہی ارب پتی بن گئی تھیں، جبکہ 2026 تک ان کی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button