عیدپر74لاکھ70ہزارجانورقربان،ٹینریزایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردیئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ٹینریزایسوسی ایشن نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں74لاکھ70ہزارجانور قربان کیے گئے جبکہ گزشتہ سال69لاکھ77ہزار565جانورقربان کیے گئے تھے۔ٹینریز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ اس سال27لاکھ50ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے،42لاکھ بکرے،5لاکھ بھیڑیں اور25ہزار اونٹ قربان کیے گئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت2200 روپے رہی، بکرے کی کھال600 روپے، بھیڑ کی 100اور اونٹ کھال کی قیمت 2ہزار روپے رہی۔ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 8ارب67کروڑ روپے رہی۔



