آزاد کشمیر الیکشن پر اعتراض ہے تو ثبوت لائیں، طلال چودھری کابلاول کو چیلنج

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس کو آزاد کشمیر الیکشن پر اعتراض ہے وہ شواہد کی بنیاد پر بات کرے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا، بلاول صاحب کو حوصلہ کرکے لوگوں کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سارے فارمولے لگا کر دیکھ لیے لیکن روز بروز جماعت سکڑتی جا رہی ہے۔ سیاسی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے یہ جماعت اہمیت کھو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بہنوں کا دل ہے کہ بھائی کے ساتھ کچھ ایسا حادثہ ہو کہ وہ لیڈر بن جائیں، پارٹی کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بہنوں کیساتھ کوئی ہو تو وہ پارٹی پر قبضہ کرلیں۔

وفاق اورپنجاب میں نفاق،وزیر اعظم سے شکوہ نہیں،اصل لڑائی خاندانی،الٹی گنتی کیوجہ لیگی خود ہیں،بلاول بھٹو

مزید خبریں

Back to top button