اوکاڑہ،خواتین کے حوالے سے منعقدہ 3روزہ پروگرامز میں ٹیبلوز کے مقابلے

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )خواتین کے حوالے سے منعقدہ 3روزہ پروگرامز میں ٹیبلوز کے مقابلے۔ “ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ ٹیبلوز مقابلوں میں ضلع بھر سے یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حماد احمد چیمہ ئے کہا کہ “پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ یہ سب اس لیے ممکن ہوا ہے کہ خواتین نے وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور آرٹس کونسل میں اس نوعیت کے مقابلے مسلسل منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ بچیوں اور بچوں میں موجود نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ ٹیبلو مقابلے میں پہلی پوزیشن سمیرہ شوکت اور ان کی ٹیم نے حاصل کر کے 30 ہزار روپے کا انعام اپنے نام کیا۔ رابعہ ریاست اور ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 25 ہزار روپے جبکہ شہرام اسلم اور ان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 20 ہزار روپے کا انعام جیتا۔ ٹیبلو مقابلے دیکھنے کیلئے خواتین، طلبہ، طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ متعدد اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات نے بطور سامعین اور مبصرین بھی شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس کاوش کو سراہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فن و ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button