پاکستانی وفد امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

سوئٹزرلینڈ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی وفد امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی سربراہی میں پاکستان کا ابتدائی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام برگن اسٹاک (Bürgenstock) میں دستخط کیے جائیں گے۔

سوئٹزر لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، برگن اسٹاک کا مقام پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی تجویز کیا گیا تھا۔

معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں ہوں گے ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button