اوکاڑہ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی کے امور تواتر سے جاری

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی کے امور تواتر سے جاری، مینجنگ ڈائریکٹرستھرا پنجاب مہم، چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر نگرانی تحصیل روڈ اور صدر بازار کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں بھاری مشینری کی مدد سے نالیوں کی صفائی اور ڈی سیلٹنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مون سون کی آمد اور کاروباری مراکز میں نکاسی آب کے نظام کو مستقل بنیادوں پر درست رکھنے کے لیے ایم ڈی ستھرا پنجاب چوہدری عبدالجبار گجر خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تحصیل روڈ اور صدر بازار کی نالیوں اور سیوریج لائنوں سے برسوں پرانا کچرا اور مٹی نکالنے کے لیے سکشن اور جیٹنگ مشینری سمیت بھاری کرینیں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں تاجروں اور شہریوں کو نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ تحصیل روڈ اور صدر بازار شہر کی بڑے تجارتی مراکز ہیں اس لیے ان کی صفائی ستھرائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد صرف عارضی صفائی نہیں، بلکہ اوکاڑہ کے نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے۔ تحصیل روڈ اور صدر بازار میں بھاری مشینری کے ذریعے ڈی سیلٹنگ کا کام چوبیس گھنٹے کی بنیادوں پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button