ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نامعلوم مقام پر تدفین،آفتاب اقبال کا80 کروڑ کامیگا فراڈ بے نقاب!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​بین الاقوامی افق اور پاکستان کے صحافتی حلقوں میں ایک ساتھ دو انتہائی ہولناک اور سنسنی خیز بم پھٹ گئے ہیں، جنہوں نے دلی اور تہران سے لے کر اسلام آباد کے ایوانوں تک شدید کھلبلی مچا دی ہے۔ لندن کے معتبر اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ کے حوالے سے تہران سے دھرتی ہلا دینے والی بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ انتہائی سخت سیکیورٹی میں صرف فیملی کے ارکان کی موجودگی میں خفیہ طور پر ادا کر کے انہیں کسی نامعلوم مقام پر سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے پہلے مشترکہ حملے میں ہی ان کی شہادت ہو چکی تھی، جسے اب تک خفیہ رکھا گیا تھا۔

​دوسری جانب، پاکستان کے میڈیا سیکٹر میں پچھلے چند روز سے جاری ‘آپ نیوز’ کی بندش کے تنازع پر سینیئر صحافی گوہر بٹ نے اپنے وی لاگ میں خوفناک اندرونی کہانی افشا کرتے ہوئے معروف اینکر آفتاب اقبال کا 80 کروڑ روپے کا ہولناک فراڈ اسکینڈل بے نقاب کر دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ یہ پروجیکٹ دراصل گیٹ نمبر 4 (اسٹیبلشمنٹ) اور آئی ایس آئی کے برگیڈیئر غفار (جنرل فیض حمید کے قریبی ساتھی) کی سرپرستی میں چل رہا تھا، مگر جب ایک ریناؤڈ فرم سے اس کا آڈٹ کروایا گیا تو آفتاب اقبال کا 80 کروڑ روپے کا ایسا غبن پکڑا گیا جس کا کوئی کاتا پیٹا ہی موجود نہیں تھا۔ آفتاب اقبال امپورٹڈ سامان کے نام پر دو نمبر طریقے استعمال کر کے کروڑوں روپے ہضم کر گئے اور 500 خاندانوں کو بے روزگار کر کے خود ملک سے فرار ہو گئے۔ تہران کے اس بڑے سیاسی الٹ پھیر اور اسلام آباد میں نامور اینکر کی اس اندھی لُوٹ مار کی سچی اندرونی کہانی جاننے کے لیے صحافی گوہر بٹ کا یہ ہوش ربا وی لاگ لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button