سپریم کورٹ بارانتخابات میں احسن بھون گروپ کے سید امجد شاہ نے میدان مار لیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سید امجد علی شاہ نے لاہور سے 644 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ لے سکے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کامیابی پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئین و قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کی جائے گی۔

نومنتخب صدر سید امجد شاہ نے بھاری مینڈیٹ ملنے پر وکلا برادری سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حمایت کرنے والے تمام وکلا کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ وکلا کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button