سجاول:سرکاری ملازمین کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفیسر کیخلاف شدید احتجاج، افسر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ آفیسر کے خلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔ملازمین نے ٹریژری آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ حسن چنگیزی مبینہ طور پر رشوت لینے اور بلاجواز اعتراضات کرنے میں ملوث ہیں۔

احتجاج میں مختلف محکموں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی، جن میں پی ٹی الف، ریونیو اور دیگر ادارے شامل تھے۔

نجیب سرویچ، عمر میمن، لطف اللہ میمن اور مظفر لغاری سمیت دیگر ملازمین نے بھی احتجاج میں شرکت کی, مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف تحقیقات کی جائیں اور متعلقہ افسر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button