سجاول: مچھلی کے تالاب سے 26 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) بیلو شہر کے قریب گاؤں حاجی ملاح میں مچھلی کے تالاب سے 26 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محرم ملاح کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنا مچھلی کا تالاب سنبھالتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ رات تالاب سے مردہ حالت میں ملا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال سجاول منتقل کردیا گیا ہے۔



