بورے والا: تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کے گھر سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کی آمد


بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/جانو ڈاٹ پی کے) سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے پروفیسر جاوید اقبال کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی کی آرٹس گروپ میں 1116 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فضیلت فاطمہ دختر محمد اقبال ندیم کے گھر جا کر ملاقات کی۔
سردار خالد محمود ڈوگر نے طالبہ کو شاندار تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی، اس کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی کی پرنسپل میڈم عابدہ اسلام بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بھی طالبہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے مزید محنت اور کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔