آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا معاملہ، ایران اور عمان کے درمیان مفاہمت طے پا گئی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے راستے کے نقشے کے حوالے سے عمان کے ساتھ مفاہمت طے پانے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ جہاز رانی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ حتمی شکل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے راستے کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور جہاز رانی کے حوالے سے عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔

اس پیش رفت کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو منظم اور محفوظ بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button