آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی، ایرانی افواج نے بحری جہازوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز نقل و حرکت سے قبل ایرانی حکام سے رابطہ کریں۔

ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی مکمل طور پر ایرانی افواج کے کنٹرول میں ہے، اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو خطرہ سمجھا جائے گا۔

ایرانی افواج نے کہا ہے کہ نیوی گیشن اور سمندری آمدورفت ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطے کے تحت ہی کی جائے، جبکہ کسی بھی سطح کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی بحریہ کی موجودگی یا قریب آمد کشیدگی میں اضافہ کرے گی اور خطے میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے پھنسے ہوئے جہازوں کی بحفاظت نکاسی کیلئے “پروجیکٹ فریڈم” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا اور خطے میں بحری نقل و حرکت بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں جانب سخت بیانات سے خلیج میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور عالمی تجارت کیلئے اہم سمندری راستے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button