لاہور پولیس نے چند گھنٹے میں ڈیڑھ کروڑ کی چوری پکڑ لی،ملازمہ والدہ سمیت دھرلی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات ٹریس کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر شہری غلام مرتضیٰ کے گھر سے25تولہ طلائی زیورات،غیرملکی کرنسی اور دیگرقیمتی سامان چوری کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ کی والدہ چوری شدہ سامان لے کر رینالہ خورد فرار ہوگئی تھی،تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 100 فیصد مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا جس کی مالیت تقریباًایک کروڑ25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔برآمد ہونے والے سامان میں25تولے سونا، قیمتی گھڑی،پاؤنڈز،ریال اوردرہم بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2239/26 درج کیا گیا جبکہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button