لاہور،سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والادرندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں18سالہ سوتیلی بیٹی کیساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے سفاک سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ان کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاکر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد شاکر بچی کو دم کروانے کے بہانے دی گرینڈ آرچرڈ ون ہوٹل کے کمرے میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو واقعے سے آگاہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔



