بدین: ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کی زیر صدارت اہم اجلاس، منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیر صدارت اہم اجلاس، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، ایس ایچ او تھانہ بدین ناقص کارکردگی پر پولیس لائین روانہ تفصیل کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیر صدارت ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، سی آئی اے انچارج سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ایس ایس پی بدین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے منشیات کے A پلس کیٹیگری میں شامل بڑے ڈیلرز کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین نے ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر ریاض حسین سومرو کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فوری طور پر تھانہ بدین سے پولیس لائن روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مزید برآں، دیگر افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی اس موقع پر ایس ایس پی بدین نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو افسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کرے گا، اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا انہوں نے ضلع میں بدامنی اور منشیات کی خرید و فروخت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو خبردار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے چوری سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ایس ایس پی بدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بدین میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



