آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی

سئیول(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی کوریا کی کارگو کمپنی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزمیں جنوبی کوریا کے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی، بحری جہاز اماراتی شہر شارجہ سےتقریباً 70 کلو میٹر شمال مغرب میں لنگر انداز ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔دوسری جانب جنوی کوریا کی وزرت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں جنوبی کوریا کے کارگو بحری جہازمیں آگ لگنےکی اطلاع ملی ہے، جہاز پر دھماکا بھی سنا گیا۔وزات خارجہ کے مطابق بحری جہاز پر عملے کے 24 ارکان سوار ہیں۔



