ریلز بنانے کا جنون جان لے گیا، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاک

غازی آباد(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 19 سالہ لڑکی تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کا دوست ہاشمی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اقرا کو بغیر ہیلمٹ تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دونوں نوجوان ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔
🚨 BREAKING
A tragic accident in Ghaziabad a high-speed sports bike crashed into a divider, leading to the death of Ikra.💔
Reports say Ikra was riding the bike while her friend Hashim was filming a video at the time of the crash. Neither of them was wearing a helmet.
One… pic.twitter.com/fxo9mYASLR
— Rehan_Idrisi (@MR_COOL77777) April 13, 2026
اطلاعات کے مطابق حادثہ غازی آباد شہر میں پیش آیا، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اقرا کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق اقرا 12ویں جماعت کی طالبہ تھی اور پولیس میں شمولیت کی خواہش رکھتی تھی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے کے دوران احتیاط نہ کرنے کے خطرناک نتائج کی ایک اور افسوسناک مثال بن گیا ہے۔



