بلوچستان میں5مزدوروں کے قتل پرلواحقین غم سےنڈھال،انصاف کی اپیل کردی

 

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سانحہ ماشکیل بلوچستان میں شہید مزدوروں کے لواحقین غم سے نڈھال،قاتل فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں12جولائی کوفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے پنجاب سے آئے5 مزدوروں کو بےدردی سے شہید کیا۔شہید مزدوروں میں محمد حسن، قدیر حسین اورمحسن کا تعلق پسروراورنارووال جبکہ محمد بلال اوربلال غنی کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔شہداء کے لواحقین نے اس ظلم و بربریت پرفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

شہید مزدورمحسن رضا کی والدہ نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کوروزی کمانے کیلئے بلوچستان بھیجا تاکہ ہمارے گھر کے حالات ٹھیک ہوسکیں،دہشتگردوں نے میرے کفیل کو انتہائی بےدردی سے شہید کردیا۔بھائی قدیرحسین شہید نے کہا کہ دہشت گردوں کوعبرتناک سزا دے کران کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ میرا بھائی بلوچستان میں مزدوری کرکے ہماری کفالت کررہا تھا جسے دہشتگردوں نے شہید کیا،چچا محمد حسن شہید نے کہا کہ یہ دہشت گرد باہرسے پیسہ لیکرپاکستان میں فتنہ و فساد پھیلا رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button