پاکستانی فائٹر شیرباز مری نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت لیا،نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

بلوچستان (جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
شیرباز مری کی اس کامیابی کو پاکستانی کھیلوں کے لیے اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی فائٹر نے کامیابی پر حمایت کرنے کے لیے حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل اور 3 کانسی کے تمغے جیتے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مناسب تربیت، سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔



