قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے عوام کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس موقع پر گجو شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد، جس میں عبدالواسع میمن، سید آصف شاہ اور الطاف ملاح شامل تھے، نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو گجو شہر کی دو ماہ سے بند بجلی بحال کرانے پر سندھي اجرکیں اور لنگیاں پہنائیں۔ اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے گجو شہر کی بند بجلی بحال کرا کر سید ایاز علی شاہ نے گجو شہر کے شہریوں، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس قیامت خيز گرمی میں بند بجلی گجو کے شہریوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہ تھی۔ نوجوانوں نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اس اقدام پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ٹھٹھہ کے سینئر صحافی اور نجی اردو نیوز چینل کے رپورٹر اعجاز وریو، سماجی رہنما ڈاکٹر آکاش عباسی سمیت ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں ملاقات کی۔

مزید خبریں

Back to top button