رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے عوامی سرگرمیاں جاری

ٹھٹھہ(رپورٹ/جاوید لطیف میمن)قومی اسمبلی کے رکن سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور مواصلات کے بارے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن، سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر اور پی رہنما شبیر سموں کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شبیر سموں کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔دوسری جانب سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹھہ میں کھتری برادری کے معز محبوب کھتری کے بیٹوں مزمل صفی کھتری اور معصوم صفی کھتری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر شادی میں شریک ٹھٹھہ کے شہریوں اور ٹھٹھہ شہر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی سے ملاقات کی۔دوسری جانب سید ایاز علی شاہ شیرازی نے شاہ مراد شاہ شیرازی کالونی مکلی میں عابد جٹ سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔



