شیخوپورہ میں ماں کی بچوں پر مبینہ فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

شیخوپورہ(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر ڈپریشن کا شکار تھی، تاہم واقعے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔



