وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت وزارت دفاعی پیداوار سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت دفاعی پیداوار سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملک کی دفاعی پیداوار کے شعبے میں جاری اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت دفاعی پیداوار سے متعلق جاری منصوبوں میں پیش رفت اور ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔



