ن لیگ خیراتی مینڈیٹ والی جماعت،نوازشریف نےکشمیر اور سندھ کے لاکھوں عوام کے جذبات مجروح کردیئے،شرجیل میمن کا پلٹ کر جواب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی قائدمسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کوپلٹ کو جواب دیاہے،کہتے ہیں لیگ (ن) خیراتی مینڈیٹ والی جماعت ہے، اس کے منہ سے الیکشن اور ووٹوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں
میان نواز شریف صاحب یہ بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟،نواشز شریف صاحب، سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں۔
سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے
نوازشریف نے لاکھوں پاکستانیوں، کشمیر اور سندھ کے عوام جذبات کو مجروح کیا ہے،شرجیل میمن
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے،کشمیر پاکستان کی قومی جدوجہد کی علامت ہے ، سندھ کا ہر شہر بھی اتنا ہی محترم اور عزیز ہے
اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ "تلخی نہیں ہونی چاہیے”، لیکن ان کے اپنے الفاظ ہی سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔
یہ کشمورنہیں کشمیر ہے،یہ میر پورہے،میرپورخاص نہیں ہے،نوازشریف کابلاول پرپلٹ کروار



