سندھ کے 67 خصوصی تعلیمی اداروں میں 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، شرجیل میمن

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کر رکھا ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے کے 67 خصوصی تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جبکہ خصوصی بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق ڈیجیٹل کلاس رومز کے قیام سے تقریباً 754 سماعت سے محروم طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں قائم 20 سیٹلائٹ اسکولز کے ذریعے تقریباً 476 خصوصی بچوں کو مزید تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں خصوصی بچوں کی جدید تدریسی وسائل تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور ان کی تعلیمی ضروریات بہتر انداز میں پوری کی جاسکیں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا، تاکہ خصوصی بچوں کو معیاری اور مؤثر تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button