مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، شرجیل انعام میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک عالمی سطح پر امن کے فروغ میں مثبت سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی معاہدے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس عمل میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور متعلقہ حکام کو اس پیش رفت پر مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہچان اور جمہوریت کیلئے ایک تاریخی کردار رکھنے والی رہنما تھیں، جن کی جدوجہد ملک کی سیاسی تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button