آٹزم اور خصوصی تعلیم میں سندھ ماڈل کی قومی سطح پر پذیرائی، وفاق نے تعاون طلب کر لیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آٹزم بحالی اور خصوصی تعلیم کے شعبے میں سندھ کی قیادت کا اعتراف ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آٹزم سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے سی-آرٹس سندھ سے تعاون طلب کیا ہے، جبکہ سندھ کابینہ نے ڈی ای پی ڈیپارٹمنٹ کو وفاق کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی منظوری بھی دے دی ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق خصوصی افراد کی نگہداشت، پیشہ ورانہ تربیت، اسسٹو ٹیکنالوجیز اور آٹزم سروسز میں سندھ کے جامع اور کامیاب ماڈل کو اب قومی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button