علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ سہیل افریدی امنے سامنے؛ 35 رکنی فارورڈ بلاک کے دھماکے دار انکشاف سے پشاور میں زلزلہ!

​پشاور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ خیبر پختونخوا کی سیاست میں اس وقت ہولناک زلزلہ آ گیا ہے جب تحریک انصاف کے اندر باقاعدہ بغاوت کھل کر سامنے آ گئی ہے اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور موجودہ وزیراعلیٰ سہیل خان افریدی ایک دوسرے کے خلاف امنے سامنے آ گئے ہیں۔ سیاسی کوریڈورز میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بجٹ سیشن سے عین قبل سہیل افریدی کی بلائی گئی پارلیمانی پارٹی کے اہم ترین اجلاس سے علی امین گنڈاپور سمیت 35 کے قریب اراکین اسمبلی غائب پائے گئے۔ وزیراعلیٰ سہیل افریدی نے بغیر نام لیے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے اندر موجود ایک جرنیل باہر والے جرنیل کے ساتھ مل کر ان کی حکومت گرانے کی خطرناک سازش کر رہا ہے اور بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے ناراض ارکان کو کھلی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے نام پر جیتنے والوں کی اپنی کوئی اوقات نہیں اور فارورڈ بلاک بنانے والوں کے لیے کے پی کی زمین تنگ کر دی جائے گی، جس پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف قانونی طور پر الیکشن نہ لڑنے کے باعث کسی Defection Clause کے دائرے میں نہیں آتی اور یہ ارکان بجٹ مسترد کر کے حکومت گرانے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔ اسی وی لاگ میں گلگت بلتستان کے 7 جون کو ہونے والے الیکشن کے لیے بلاول بھٹو کی سکردو آمد، میاں نواز شریف کی انتخابی مہم میں انٹری اور عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات میں لاہور اور کراچی کے موازنے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ‘ستھرا پنجاب’ ماڈل سے سیکھنے کا مخلصانہ مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

​کے پی حکومت گرانے کی اس خوفناک اندرونی سازش، 35 رکنی باغی گروپ کے اصل عزائم اور شفیع جان کی دھمکیوں کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے سینیئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button