عالیہ بھٹ کی بہن نے فٹنس کوچ کیساتھ منگنی کرلی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایشان مہرا کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔شاہین بھٹ کے منگیتر ایشان مہرا نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر دیرینہ ساتھی سے منگنی کا اعلان کیا، جوڑے نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز کے ذریعے شیئر کی۔تصاویر میں شاہین اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’شاید ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے میں کچھ زیادہ ہی کردیا‘۔

شاہین اور ایشان کا رشتہ 2025 میں سامنے آیا تھا، جب شاہین سوشل میڈیا پر کبھی کبھار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں، جن میں سالگرہ کی پوسٹس، سفر کی تصاویر اور روزمرہ کے لمحات شامل تھے۔اس کے بعد سے دونوں نے اپنے تعلق کو کافی حد تک نجی رکھا، اور صرف کبھی کبھار خاندانی یا غیر رسمی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے۔رپورٹس کے مطابق ایشان مہرا ایک فٹنس کوچ ہیں جب کہ وقت کے ساتھ انہیں بھٹ خاندان کے ساتھ مختلف مواقع پر بھی دیکھا گیا، جن میں عالیہ بھٹ کی تقاریب بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button