شاہین آفریدی کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی سی بی کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
لیفٹ آرم پیسر عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں، شاہین ہفتے کو شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انھیں ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا، البتہ اسی کے ساتھ بابر اعظم کو منتخب کر کے خود ہی اپنی بات کی نفی بھی کر دی تھی۔
اسٹار بیٹر نے کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا، شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔



