دہشت گردی کے خلاف جنگ: پاک فوج اور پولیس کو عوام کی بھرپور حمایت

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے کردار اور قربانیوں کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور نے ضلع دیر کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا، پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔

کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں اور اہم کردار کو سراہتے ہوئے افسران اور جوانوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازار کا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

عوامی سرگرمیوں اور مقامی افراد کے مثبت ردعمل سے یہ تاثر سامنے آیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تعاون اور یکجہتی برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button