لاہور میدانِ احتجاج بن گیا، جماعت اسلامی کا دھرنا، راستے بند، کارکن سڑکوں پر

جلسہ گاہ کے راستے بند، کارکن رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے لگے، لاہور میں کشیدگی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی کے جلسے سے قبل لاہور میں کشیدگی بڑھ گئی، پولیس نے جلسہ گاہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے جبکہ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں نے سڑک پر دھرنا دے دیا۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق پولیس نے جلسے کے لیے لگایا گیا سٹیج، کنٹینرز، کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا لیا، تاہم کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور اور گرد و نواح سے جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خلاف اپنا جلسہ ہر صورت کرے گی، کارکن جہاں بھی اکٹھے ہوں گے وہیں احتجاج اور جلسہ منعقد کیا جائے گا۔دوسری جانب بھیکے وال موڑ پر جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں نے دھرنا دے دیا، جہاں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے رکاوٹیں عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش جاری ہے، جبکہ مردوں، خواتین اور بچوں کی بھی جلسے میں شرکت کی اطلاعات ہیں۔جماعت اسلامی پہلے بھی پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button