ذات نہیں،صورت نہیں,کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں،طلال چودھری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ووٹ دیتے وقت ذات اور صورت کے بجائے امیدوار کی کارکردگی اور صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ایسے شخص کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے جو بہتر کام کرسکتا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا استعمال پاکستان کی بہتری کے لیے کیا جائے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے شخص کا انتخاب کیا جائے۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد کو بھی مختلف شہری مسائل کا سامنا ہے، جن میں ٹریفک سگنلز کا مسئلہ بھی شامل ہے۔انہوں نے شہری مسائل کے حل اور بہتر کارکردگی کے لیے مناسب افراد کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا۔



