عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی، اسلام آباد میں سکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، جہاں عمران خان کی اسپتال منتقلی اور سکیورٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر افراد کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے عظمیٰ خان اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے بھی ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔