مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر بغیر اجازت نقل و حرکت پر13افراد گرفتار

مکہ معظمہ(جانوڈاٹ پی کے)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر بغیر اجازت نقل و حرکت پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 3 غیر ملکی اور 3 سعودی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران سکیورٹی اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔



