سعودی عرب نے ایران کی عسکری کارروائیوں کی مذمت کردی

جدہ(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے ایران کی طرف سے کی گئی عسکری کارروائیوں کی مذمت کردی۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے عدم استحکام پیدا کرنے والے مسلسل اقدامات خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران نے بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کو پامال کیا ہے، سعودی عرب ایران کے ہمسایوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔



