پوری دنیا تسلیم کرتی ہےکامیابیاں فیلڈمارشل کیوجہ سے ملیں،چودھری سرور

ہمیں اب غداراوردہشتگرد بنانے کی فیکٹریاں بند کرنا ہو گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے سابق گورنرچودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ایران اور امریکا کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور اس بات کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ پوری دنیا میں مذاکرات سیاستدانوں کے درمیان ہوتے ہیں۔ امریکی صدر سے لیکر تمام دنیا یہ تسلیم کرتی ہے کہ امریکہ ایران کے درمیان کامیاب مذاکرات فیلڈ مارشل کے باعث ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی تسلیم کرنا ضروری ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان دونوں ایک طاقت ہیں،عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں،ہردورمیں سچ بولنے والوں کو اپنی حکومت ہی برداشت نہیں کرتی۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں، جی۔ ایس۔ پی پلس دوبارہ ملنے کا وقت آرہا ہے، ہمارے خلاف کوئی پروپیگنڈہ نہیں ہو رہا۔ہمیں اب غداراوردہشتگرد بنانے کی فیکٹریاں بند کرنا ہو گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button