انٹرن شپ کے بہانے ڈاکٹر کی میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی، ویڈیوز بھی بناتا رہا

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)سرگودھا میں انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر نجی ہسپتال کا ڈاکٹر میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی کرتا رہا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مثاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر زیادتی اور فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروا لیا گیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔



