سجاول،ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موت کی نیند سلادیا

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے قریب ملاح چوک پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،موقع پر ہی چل بسا،

متوفی کی شناخت محبوب شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے متوفی کو سول اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کی گئی۔

حادثہ کا شکار ہونے والا نوجوان سجاول کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب ڈمپر ڈرائیورموقع سے فراروہوگیا،ڈمپر کے کنڈکٹر کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،

مزید خبریں

Back to top button