سوات کشتی سانحہ، کشتی آپریٹر گرفتار، لاپتا لڑکی کی تلاش چوتھے روز بھی جاری

سوات(جانوڈاٹ پی کے)سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے دلخراش کشتی حادثے کے بعد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کشتی آپریٹر کو گرفتار کر لیا، جبکہ حادثے میں لاپتا ہونے والی لڑکی کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کشتی آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں لاپتا 17 سالہ لڑکی کی تلاش کے لیے غوطہ خور اور امدادی ٹیمیں مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 2 افراد کو بروقت کارروائی کے ذریعے زندہ بچا لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے، جن کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے ملک بھر میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔ دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے سانحے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button